خبرنامہ پاکستان

دہشت گردوں کی کارروائیوں سےقوم کےحوصلےپست نہیں ہونگے:خورشید

کراچی (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پیر کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ (ن غ)