خبرنامہ پاکستان

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے

دہشت گردوں کے

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے

واشنگٹن:(ملت آن لائن) سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اعزاز چوہدری سے نئے سفیر کے آنے تک ذمہ داریاں انجام دینے کی درخواست کی ہے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ امریکہ میں سفیر کی تعیناتی حکومت کا فیصلہ ہے، اس اہم وقت میں واشنگٹن کی پوسٹ کو خالی نہیں چھوڑا جاسکتا۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ افغان بارڈرزسمیت بھارتی سرحدوں پربھی چیلنج کا سامنا ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، امریکہ سمیت کسی کے دباؤمیں آکرکوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان دشمن عناصر کو بھارت مدد فراہم کر رہا ہے، افغانستان میں پاکستان مخالف خفیہ پناہ گاہوں کوختم کرنے کی ضرورت ہے، امریکہ نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب اتحادی ہیں، دونوں ملکوں نے مشترکہ کوششوں سے القاعدہ کا خاتمہ کیا۔