خبرنامہ پاکستان

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، احسن اقبال

دہشت گردوں کے مکمل

دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، احسن اقبال

پشاور:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پشاور میں فرنٹئر کور کے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں امن و استحکام کا قیام بنیادی ضرورت ہے، پاکستان کو چند سال قبل دہشت گردوں نے نشانہ بنا رکھا تھا، دہشت گردوں نے ننھے بچوں کو پشاور میں نشانہ بنایا، جس پر پوری قوم، حکومت اور فورسز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا، حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایف سی کی استعداد کار میں اضافہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ آپریشن کے باعث آج دہشت گرد نرغے میں ہیں لیکن جب تک دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں کریں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم اپنے بچوں کو پر امن پاکستان دیں گے، ملک بھر میں جہاں بھی آپریشن جاری ہے وہ دہشت گردوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔