اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ2001 سے لیکر اب تک دہشت گردی خلاف جنگ سے پاکستانی معیشت کو 8ہزار 702 ارب روپے کا نقصان ہوا ‘ جنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام اور اداروں نے قربانیاں دی ہیں‘ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ‘ دہشت گردی کے خلاف جامع اور موثر کارروائیاں کی گئیں ‘ مختلف عالمی دہشت گرد نیٹ ورک بشمول القاعدہ آج خطے اور دنیا بھر میں کمزور ہوگئے ، وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے‘ چاول اور کپاس میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے آئندہ دو سالوں میں درآمدات اور برآمدات میں توازن برقرار رکھنے کے لئے 2015-18 کیلئے تین سالہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک وزیراعظم کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا ہے‘ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے زندہ جانوروں کی برآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے ‘ سال 2013-14 کے دوران گوشت کی برآمدات 192.4 ملین بڑھ کر 2014-15 میں 215 امریکی ڈالر ہوچکی ہے جس میں 11.40 فیصد اضافہ رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے برآمدات میں کمی واقع ہوئی وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے کی کمی کی گئی ہے‘ تین اشیاء کی درآمدات میں ڈرامائی کمی واقع ہوئی جس میں کپاس اور باسمتی چاول کی درامد حد درجہ متاثر ہوئی ہے دنیا میں بھی پاکستانی برآمدات کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے عذرا افضل کے ضمنی سوال پر وزیر تجارت نے جواب دیتے ہوئے آگاہ کیا سی پیک کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں ابہام ہے مگر اس میں سے 36بلین ڈاکر کے صرف توانائی کے منصوبے کیلئے رکھے گئے ہیں باقی ماندہ رقم انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے رکھے گئے ہیں گوادر سے لیکر خنجراب تک نیا روزگار پیدا ہوگا۔ میاں عبدالمنان کے ضمنی سوال پر وزیر تجارت نے کہا کہ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ڈبلیو ٹی او لگاتا ہے پچھلے قانون میں کچھ سقم موجود تھے اسٹیل کے حوالے سے بھی اس معاملے پر کارروائی ہورہی ہے یو اے ای میں برآمدات کسی بھی ملک کی نہیں جاتی مگر نیفٹا کی وجہ سے کمی واقع ہوئی ہے یو اے ای کو گوشت کی درآمد کی جاتی ہے زندہ جانوروں کی پاکستان سے برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے گوشت کی برآمد میں اضافہ ہوا جس میں پچھلے مالی سال سے 2014-15 میں 11.40 فیصد اضافہ ہوا ہے ہم نے علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے علاقائی منڈیوں تک رسائی کیلئے ان ممالک سے روابط بڑھانے ہونگے۔ جی ڈی پی پوری دنیا کے مقابلے میں پاکستان کی آدھی بھی نہیں ہے ٹیرف اور کنسٹرکشن کے مسائل کا سامنا ہے توانائی کی رسد میں کمی کا سامنا ہے مگر حکومت نے انڈسٹری کو صفر لوڈشیڈنگ دی ہے ہماری جپسم کی برآمد کے ساتھ ہندوستان کو سیمنٹ بھی برآمد کیا گیا ہے وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ سی سی آئی کے اجلاس کیلئے وزیراعظم آفس سمری بھیجی گئی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی پیش نہیں کی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سعودی عرب سے فوجی تعاون 1982 سے چل رہا ہے اور جو فوجی مشقیں ہورہی ہیں یہ اسی فوجی تعاون کے حوالے سے یہ مشقیں ہورہی ہے دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے سے پاکستان کے تجربے سے سعودی عرب اور دیگر ممالک فائدہ اٹھا رہے ہیں قیدیوں کے حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ بیرون ممالک میں ہمیں جہاں بھی اطلاع ملتی ہے ہم وہاں لوگوں کی مدد کرتے ہیں بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی وزیراعظم نے ان کے جنم دن پرمبارکباد پیش کی 2001 کے بعد پاکستان کو دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو آٹھ ہزار سات سو دو ارب کا نقصان ہوا ۔ (ن غ/ ع ح)