خبرنامہ پاکستان

دہشت گردی سے امن وامان کوسنگین خطرات لاحق ہیں‘ ملیحہ لودھی

دہشت گردی سے امن وامان کوسنگین خطرات لاحق ہیں‘ ملیحہ لودھی

نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان اورناروے کی مشترکہ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورمختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نوجوان طبقہ شدید متاثر ہے، انتہا پسندوں کا نشانہ نوجوان طبقہ ہوتا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے امن وا مان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کا انسداد دہشت گردی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نوجوانوں پرتوجہ اہم قدم ہے۔
انتونیو گتریس کا کہنا تھا کہ غیرملکی مداخلت دہشت گردی میں اضافے کا باعث ہوتی ہے، قانون کی حکمرانی سے نوجوانوں میں احساس ذمہ داری پیدا ہوتا ہے۔ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے‘ ملیحہ لودھی خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔