خبرنامہ پاکستان

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں بےمثال ہیں:پرویز رشید

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپنےبچوں کوپُرامن پاکستان دیناچاہتےہیں، دہشت گرد ی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرفرازمرچنٹ نےایف آئی اےکوبیان جمع کرانےکی حامی بھرلی ہے جبکہ حقوق نسواں بل پرعلماسےمشاورت طلب کرلی ہے،حقوق نسواں بل پراسلام مخالف شقوں کاجائزہ لےرہےہیں۔ پرویز رشیدنے کہا کہ جمہوریت میں لوگوں کواپنی بات کہنےکاحق حاصل ہے اورسیاسی جماعتوں میں لوگوں کا آنا جانا لگارہتاہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کےحالات پہلےسےبہترہیں۔ہم افغانستان سمیت خطےکےدیگرممالک میں امن چاہتےہیں۔