خبرنامہ پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کے لئےتعاون کی ضرورت ہے،دفتر خارجہ

دہشت گردی کے خاتمے کے لئےتعاون کی ضرورت ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد (ملت آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں سفارتی علاقے میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مربوط کوششوں اور قریبی تعاون کی ضرورت ہے‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے‘ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں‘ پاکستان ہر شکل میں دہشت گردی کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کابل میں ہونے والے بم دھماکے پر مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان کابل میں سفارتی علاقے میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ خوفناک دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ ہے۔ سوگوار خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ پاکستان ہر شکل میں دہشت گردی کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مربوط کوششوں اور قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ (ن غ)