خبرنامہ پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی سطح پر کوششیں ناگزیر ہیں: عمران خان

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی سطح کی کوششیں ضروری ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مہمند ایجنسی میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ۔عمران خان نے کہا کہ اسباب و وجوہ کے تدارک تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہ ہوسکے گا، دہشت گردی کی تازہ لہر کے پیچھے کارفرما عوامل کا تجزیہ کرنا بہت ضروری ہے، ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح کی کوششیں ناگزیر ہیں کیونکہ موجودہ حالات میں داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی کی پالیسیوں کو مربوط کرنے کی ضرورت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔