خبرنامہ پاکستان

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 13 ستمبرکوہوگی

کراچی: (اے پی پی) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات، پاکستان نیوی اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک تھے۔ رویت ہلاک کمیٹی کو چاند نظر آنے سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا جس کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ اس لئے عیدالاضحی 13 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بتا دیا تھا کہ کراچی، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں مطلع جزوی ابر آلود ہے، اس لئے ماہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔