خبرنامہ پاکستان

راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں‘ سہیل انورسیال

راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں‘ سہیل انورسیال

کراچی :(ملت آن لائن) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ راؤانوار کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیارہے، راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے نادرن بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرٹرانسپورٹ کوڈرائیورزکا لائسنس یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی ڈرائیورزکی غلطی سے ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔ سہیل انورسیال نے کہا کہ فریال تالپورکی ہدایت پرنادرن بائی پاس پرٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ سندھ نے راو انوار کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی شک کی بنیاد پرکسی کا بھی بیان لے سکتی ہے، راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔ صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاترنہیں ہے۔ ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر، مسافر بس الٹ گئی،4 جاں بحق، دس زخمی خیال رہے کہ گزشتہ شب رات گئے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے۔