خبرنامہ پاکستان

راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا: وزیر داخلہ سندھ

راؤ انوار کو

راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا: وزیر داخلہ سندھ

کراچی:(ملت آن لائن) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا۔ میں نے راؤ انوار کے تحفظات دور کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ میں نے راؤ انوار کے تحفظات دور کرنے کی پیشکش کی تھی۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کے تحفظات پر تحقیقاتی کمیٹی میں تبدیلی کے لیے کئی بار کہا۔ سپریم کورٹ نے پولیس کی کمیٹی بنا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیس آگے چلے گا۔ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے جو تعاون درکار ہوگا وہ کریں گے۔ بطور وزیر داخلہ ہر شہری کی سیکیورٹی میرا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راؤ انوار کو سیکیورٹی خدشات رہے ہیں، انہیں درکار سیکیورٹی دیں گے۔