خبرنامہ پاکستان

راؤ انوار کی تلاش: آئی جی سندھ کا بینظیر ایئرپورٹ کی فوٹیج، دیگر شواہد کا جائزہ

راؤ انوار کی تلاش: آئی جی سندھ کا بینظیر ایئرپورٹ کی فوٹیج، دیگر شواہد کا جائزہ

اسلام آباد: (ملت آن لائن) راؤ انوار کی گرفتاری کا مشن لئے آئی جی سندھ نے اسلام آباد یاترا کی۔ ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔
کراچی میں نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے والے ایس پی راؤ انوار تاحال مفرور ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں سمیت کراچی پولیس راؤ انوار کو تلاش کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ ایس ایس پی ذوالفقار مہر کی سربراہی میں قائم پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کا دورہ اسلام آباد کارگر ثابت نہ ہوا تو راؤ انوار کی تلاش میں سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ خود خفیہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
سپریم کورٹ: راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے پولیس کو 10 روز کی مہلت
انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے راؤ انوار کے فرار ہونے کی ناکام کوشش سے متعلق شواہد اور سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لیا۔ آئی جی سندھ نے اعلیٰ سکیورٹی حکام سے خفیہ ملاقاتیں بھی کیں۔ راؤ انوار نے 23 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی ناکام کوشش کی تھی جس کے بعد سے وہ منظر عام پر نہیں آئے۔