خبرنامہ پاکستان

راؤ انوار کی طیارے میں کس کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟

راؤ انوار کی طیارے میں کس کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟

لاہور:(ملت آن لائن) نقیب اللہ قتل کیس میں معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی اسلام آباد سے کراچی منتقلی کے دوران طیارے میں کس کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ سپریم کورٹ کے حکم پر گرفتار راؤ انوار کو اسلام آباد سے نجی ایئرلائن کی پروز کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ راؤ انوار کو پولیس نے ملیر کینٹ تھانے منتقل کر دیا ہے۔
نقیب قتل کیس: معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو کراچی پہنچا دیا گیا
راؤ انوار طیارے میں خوشگوار موڈ میں اور پر اعتماد نظر آ رہے تھے۔ راؤ انوار نے طیارے میں فون پر اپنے گھر والوں سے بات کی اور انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔ طیارے میں موجود مسافروں نے راؤ انوار کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا لیکن معطل ایس ایس پی نے سیلفی کھنچوانے سے انکار کردیا۔