خبرنامہ پاکستان

راؤ انوار کے حق میں بیان، آصف زرداری کیخلاف قرارداد جمع

راؤ انوار کے

راؤ انوار کے حق میں بیان، آصف زرداری کیخلاف قرارداد جمع

کراچی: (ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف زرداری کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار کے حق میں آصف زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، راؤ انوار نے کئی جعلی مقابلوں میں بے گناہوں کو مارا، اردو بولنے والے بھی جعلی مقابلوں کی بھینٹ چڑھے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کراچی کے عوام سے معافی مانگیں۔ خیال رہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ راؤ انوار بہادر بچہ ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں 54 تھانیداروں نے حصہ لیا، 53 مارے گئے ، صرف راؤ انوار زندہ بچا۔ انہوں نے کہا نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی، سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا نئے سرے سے جائزہ لینا چاہئے۔
………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنا ملک کےخلاف سازش ہے‘ رانا تنویر

شیخوپورہ:(ملت آن لائن) وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرکےحکومت بنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کے رچنا ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف اورمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقامی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام بھگوڑوں کا ڈالاجاتا ہے، حاضر ہونے والوں کا نہیں ڈالا جاتا۔ وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی کیا حیثیت ہے ؟ مسلم لیگ ن سینیٹ کا ٹکٹ کیوں آفر کرتی ؟۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے اور روزانہ یوٹرن کی سیاست اب ٹھس ہوگئی ہے، عمران خان نے تسلیم کیا سیاسی دھڑوں کے چھوڑ جانے سے لودھراں میں ہارے۔ رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف کواقتدارسے الگ کرنا ملک کے خلاف سازش ہے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھ جیسا کارکن ووٹ کی طاقت کا اندازہ لگا سکتا ہے، ذاتی مفاد کے لیے ووٹ کی طاقت کواستعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے دیے گئے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدارآئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 2014 سے سن رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے، آئندہ ماہ سینیٹ الیکشن اورجولائی میں عام انتخابات ہوں گے۔