خبرنامہ پاکستان

راؤ انوار کے خلاف ایک اور پولیس مقابلہ جعلی ہونے کی تحقیقات

راؤ انوار کے خلاف ایک اور پولیس مقابلہ جعلی ہونے کی تحقیقات

کراچی:(ملت آن لائن) ‘انکاؤنٹر اسپیشلسٹ’ کے نام سے پہچانے جانے والے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے ایک اور پولیس مقابلے کے جعلی ہونے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے جنید ابڑو کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ جنید کو گذشتہ برس 25 دسمبر کو نیو کراچی سے پکڑا گیا اور اگلے روز مقابلے میں مار دیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق ایمبولینس کے ڈرائیور نے زخمی جنید کی تصویر بنائی اور سائٹ سپرہائی وے تھانے کے ڈیوٹی افسر سے علاج کا لیٹر مانگا۔ کچھ دیر میں فائرنگ ہوئی اور پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ جنید کی لاش لے جائے۔ عدالتی حکم پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے ایس پی پرویز چانڈیو کو تحقیقاتی افسر مقرر کردیا جبکہ فریقین کو پیر (12 فروری) کو طلب کرلیا۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے….سینیٹ کے ٹکٹ دینے کا اختیار، پارٹی آئین بھی دیکھا جائیگا، ترجمان الیکشن کمیشن

کراچی:(ملت آن لائن) ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے سلسلے میں متعلقہ پارٹی کے آئین سمیت تین چیزوں کو دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر الیکشن ایکٹ 2017، الیکشن قوانین 2017 اور پارٹی کے آئین کو دیکھا جائے گا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا لازمی نہیں کہ پارٹی سربراہ ہی ٹکٹ دے جس کے جواب میں ہارون شنواری کا کہنا تھا کہ پارٹی کے آئین کو دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسر مطمئن نہ ہو تو معاملہ دوسرے فورم لے جایا جاتا ہے جہاں ایسے معاملے کو حل کیا جائے گا۔
سینیٹ الیکشن : 9 ممبران صوبائی اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں
عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تنبیہ کے باوجود جلسے میں شرکت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ پارٹی آئین کے تحت امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار کسی فرد واحد کو نہیں بلکہ رابطہ کمیٹی کو حاصل ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے اپنے آپ کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ جو نام رابطہ کمیٹی منتخب کرے گی وہی سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق رابطہ کمیٹی نے امیدواروں کے لیے خط لکھنے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کو دیا جو امیدواروں سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کے مجاز ہیں۔
مذاکرات نہیں، پارٹی سربراہ کی حیثیت سے آج اجلاس کی صدارت کروں گا: فاروق ستار
خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ فاروق ستار کامران ٹیسوری کو سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ دینے کے اپنے فیصلے پر تاحال قائم ہیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں کامران ٹیسوری کا نام بھی جمع کرا دیا ہے جب کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کامران ٹیسوری کو سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ دینے کی مخالف ہے۔