خبرنامہ پاکستان

رائیونڈ دھماکے کے سہولت کار سمیت 2 ملزمان گرفتار

رائیونڈ دھماکے

رائیونڈ دھماکے کے سہولت کار سمیت 2 ملزمان گرفتار

لاہور:(ملت آن لائن) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ دھماکے کے مبینہ سہولت کار کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا جن کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے۔ رائے ونڈ لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیشی اداروں نے اہم پیش رفت کی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار کو اس کے ساتھی سمیت اندرون شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔
رائے ونڈ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملہ
ذرائع کے مطابق ملزمان میں سے ایک کا تعلق سوات اور دوسرے کا افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ سہولت کار نے خود کش حملہ آور کو جائے وقوعہ تک پہنچایا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس افسران اور جوان تھےِ۔ گزشتہ روز لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس چوکی پر خود کش حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔