خبرنامہ پاکستان

رائیونڈ روڈ کرپشن ریفرنس: نیب نے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی

رائیونڈ روڈ کرپشن ریفرنس

رائیونڈ روڈ کرپشن ریفرنس: نیب نے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی

لاہور:(ملت آن لائن) نیب نے رائے ونڈ روڈ کرپشن کیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ گزشتہ ماہ 27 دسمبر کو نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں رائے ونڈ میں غیر قانونی سڑک کی تعمیر پر شریف برادران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ غیر قانونی سڑک کی تعمیر: نواز، شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری، ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ سال 2000ء میں نواز شریف اور شہباز شریف پر مبینہ طور پر رائیونڈ سے اپنے گھر تک غیر قانونی دو رویہ سڑک تعمیر کرکے قومی خزانے کو تقریباً ساڑھے 12 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے رائے ونڈ روڈ کرپشن ریفرنس کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ نیب نے کرپشن کیس کا ریکارڈ بھی اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔ 2016 تک یہ انکوائری التوا کا شکار رہی اور اس کیس کی تحقیقات کا آغاز اپریل 2001ء میں کیا گیا۔ ایک اسکول اور ڈسپنسری کا بجٹ رائے ونڈ روڈ کی تعمیر پر خرچ کیا گیا، تحقیقات کے مطابق 12 کروڑ 56 لاکھ سے زائدکرپشن کی گئی۔ چیئرمین نیب نے معاملے کی براہ راست انویسٹی گیشن کا حکم دیا تھا۔