خبرنامہ پاکستان

رائیونڈ مارچ کو روکنے کی ضرورت نہیں؛عمران خان آئیں اور رات کو آکر گل غپاڑہ کریں؛رانا ثنااللہ خان

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی احمقانہ اور وزیراعظم بننے کی سوچ نے ملک کو مشکلات سے دوچار کر دیا ‘رائیونڈ مارچ کو روکنے کی ضرورت نہیں ، عمران خان آئیں اور رات کو آکر گل غپاڑہ کریں۔پنجاب اسمبلی کے ہاہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں اور ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، پہلے بھی رائیونڈ کی طرف مارچ ہوئے مگرنتیجہ کچھ نہیں نکلا اوراب بھی کچھ نہیں نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی پر الزام تراشی ہوتی رہی ہے، مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی،لزامات میں پہلے بھی کچھ نہیں نکلا اور اب بھی نہیں نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اور عمران خان ہر وقت وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھتی ہے جسکی وجہ سے انکو کچھ بات سمجھ نہیں آتی اور تحر یک انصاف کے احتجاجی دھر نے کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان کو معاشی طور پر مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ااور اب ایک بار پھر عمران خان ملک میں دھر نوں کی سیاست کر نا چا ہ رہے ہیں لیکن میں سمجھتاہوں کہ عمران خان کو رائے ونڈ مارچ اور دھر نے سے روکنے کی کوئی ضرورت نہیں وہ اگر مارچ کر نا چاہتے ہیں توشوق پور اکر لیں وہ آئے اور ات کو آکر گل غپاڑہ کریں۔