خبرنامہ پاکستان

رائیونڈ میں اسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دیا

رائیونڈ میں اسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کو جنم دیا

رائیونڈ(ملت آن لائن)ڈاکٹرزکے نہ ہونے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔

رائیونڈ میں بھٹہ مزدور محمد عامر زچگی کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا۔ اسپتال پہنچنے پرعملے نے بتایا کہ ڈاکٹرزموجود نہیں ہیں جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہرہی سڑک پر بچی کو جنم دے دیا۔

ریسکیوکے عملے نے زچگی کے بعد خاتون کو لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا جہاں خاتون اور بچی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رائیونڈ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال 60 بیڈ پر مشتمل ہے جو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرنگرانی 70 کروڑ میں تعمیرکیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی لاپرواہی کے باعث وزیراعلی پنجاب اس اسپتال کے تین ایم ایس معطل کر چکے ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔