خبرنامہ پاکستان

راجا پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) رینٹل پاور کیس میں آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت 13 ملزمان کو طلب کی اگیا ہے۔ یونگ جن رینٹل پاور ریفرنس کے مطابق ملزمان تحقیقات میں اختیارات کے ناجائزاستعمال، قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی ٹھیکے دینے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج نثار بیگ 9 جنوری کو ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ راجا پرویز اشرف کے خلاف پہلے ہی نوڈیرو ون، نوڈیرو ٹو، ساہو وال، پیراں غائب، گڈو، سمندری اور کارکے رینٹل پاور مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔