خبرنامہ پاکستان

راجا پرویز اشرف کیخلاف 2 رینٹل پاور ریفرنسز کی سماعت

اسلام آباد:(اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کے خلاف پیراں غائب اور ساہو وال رینٹل پاور ریفرنسز کی سماعت کی۔ استغاثہ کے ایک گواہ واپڈا کے ملازم سلمان اقبال کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ ایک ملزم سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی اسماعیل قریشی کے وکیل نے اس پر جرح کی۔ 18 مارچ کو آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلاء جرح کریں گے۔ ملزمان پر ساہو وال اور پیراں غائب رینٹل پاور پلانٹس میں 2.4 اور 3.1 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔