خبرنامہ پاکستان

راجہ ظفر الحق نے دینا واڈیا کیلئے سینیٹ میں فاتحہ خوانی کروادی

راجہ ظفر الحق نے دینا واڈیا کیلئے سینیٹ میں فاتحہ خوانی کروادی

اسلام آباد: (ملت آن لائن) قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے دینا واڈیاکے لئے سینیٹ میں فاتحہ خوانی کروادی، قائد ایوان اس بات سے لاعلم نکلے کہ دینا واڈیا مسلمان نہیں تھیں ، چیئرمین سینیٹ سمیت اراکین نے بھی دعا میں حصہ لیا، قومی اسمبلی میں دینا واڈیا کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وقفہ سوالات کے بعداپنی نشست سے اٹھے اور فلور مانگا ، قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا وفات پا چکی ہیں ، ان کی مغفرت کے لئے دعا کی جائے مگر قائد ایوان اس بات سے لاعلم نکلے کہ دینا واڈیا مسلمان نہیں تھیں ، چیئرمین سینیٹ سمیت اراکین نے بھی دعا میں حصہ لیا، قومی اسمبلی میں دیناواڈیا کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وقفہ سوالات کے بعداپنی نشست سے اٹھے اور فلور مانگا ، قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا وفات پا چکی ہیں ، ان کی مغفرت کے لئے دعا کی جائے مگر قائد ایوان اس بات سے لاعلم نکلے کہ دینا واڈیا مسلمان نہیں تھیں ، چیئرمین سینیٹ سمیت اراکین نے بھی دعا میں حصہ لیا،