خبرنامہ پاکستان

راج ناتھ سنگھ معصوم کشمیریوں کا قاتل

اسلام آباد؛ (اے پی پی )بھارتی وزیر داخلہ کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا ہے راج ناتھ سنگھ معصوم کشمیریوں کا قاتل ہے ۔ دوسری طرف بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی آج اسلام آباد آمد کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ۔ بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے میں بچوں اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے چہروں کو علامتی پٹیوں سے ڈھانپ کر مقبوضہ کشمیر میں پلٹ گن کے ذریعے زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر کی مکمل آزادی تک جدوجہد میں شامل رہیں گے ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ قاتل بھارتی حکمرانوں کے استقبال سے مظلوم کشمیریوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پرمظاہرین نے جہاں بھارت مخالف کتنے اور بینر اٹھا رکھے تھے وہیں شرکاء نے سیاہ غباروں کو ہوا میں چھوڑ کر بھارت سے اپنی نفرت کا اظہاربھی کیا۔