خبرنامہ پاکستان

راحیل شریف بہترین آرمی چیف رہے: اعتزاز

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سینیٹر اعتزاز احسن نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات سب کو یاد رہیں گی، یہ بات بھی یاد رہے گی کہ وہ اپنے وقت پر ریٹائر ہو کر جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راحیل شریف پاکستان کے بہترین آرمی چیف رہے، دنیا میں شاید ان جیسا کوئی دوسرا جرنل نہ ہو جس نے اتنی لمبی جنگ لڑی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ راحیل شریف ہر وقت اپنے فوجیوں کے ساتھ رہے، انہوں نے شہیدوں کی لاشیں خود اٹھائیں، جنگ میں مصروف فوج کا مورال راحیل شریف نے بلند کیا۔