خبرنامہ پاکستان

راحیل شریف کی مسجد نبویؐ آمد ،پاکستانیوں کے نعرے

مدینہ منورہ: (ملت+اے پی پی)سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کی مسجد نبویؐ آمد پر وہاں موجود پاکستانیوں نے خوشگوارحیرت کا اظہارکیااور ان کیلئے فخر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ سابق آرمی چیف کی مسجد نبویؐ آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ انہوں نے مسجد نبویؐ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نماز ادا کی۔ سابق آرمی چیف نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ راحیل شریف کو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی۔