خبرنامہ پاکستان

رانا ثنا اللہ نےاعتزازاحسن کو کوہ قاف کی شہزادی کہ دیا

لاہور(آئی این پی ) رانا ثنا اللہ نے اعتزاز احسن کو کوہ قاف کی شہزادی قرار دیدیا ، کہتے ہیں اپوزیشن ذہنی بانجھ اور عمران خان گند ڈالنے کے ماسٹر ہیں ، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے وزیر اعلیٰ کے ایوان میں نہ آنے کے خلاف قرار داد لانے کا اعلان کر دیا ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پنجاب اسمبلی پہنچے تو اپوزیشن پر خوب گرم نظر آئے ، کہا کہ اعتزاز احسن کوہ قاف کی شہزادی ہیں کبھی سات پھر سات سو اور پھر اس سے زیادہ سوالات کی بات کر رہے ہیں ۔ کہتے ہیں اپوزیشن ذہنی بانجھ ہے وہ صرف ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے جبکہ عمراں خان تو صرف گند ڈالنے کے ماسٹر ہیں ۔ صوبائی وزیر قانون گرجے تو اپوزیشن لیڈر محمود الرشید بھی خوب برسے ۔ وزیر اعلیٰ کی ایوان سے لمبی غیر حاضری پر قرار داد لانے کا کہہ دیا ۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض کا پارٹی چھوڑنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب پیپلز پارٹی کا پنجاب میں وجود ختم ہو گیا ہے ۔