خبرنامہ پاکستان

راولپنڈی میں عدالتی احاطے کے اندر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

راولپنڈی میں عدالتی احاطے کے اندر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

راولپنڈی:(ملت آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے زیر حراست ملزم جاں بحق جب کہ ملزم کی ساتھیوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت کے باہر دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم ہلاک جب کہ ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ کے باعث حملہ آور بھی مارا گیا، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے بند کر دیے۔
پولیس کے مطابق قتل کے مقدمے میں پیشی کے لیے آنے والے ملزم پر عبدالستار نامی نوجوان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جب کہ ملزم کے ساتھیوں نے حملہ آور کو پکڑ کر اس پر بھی فائرنگ کردی، دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں افراد دم توڑ گئے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔