خبرنامہ پاکستان

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس چار روز بعد بحال

راولپنڈی:(اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس چار روز بعد بحال کر دی گئی ، احتجاجی دھرنے کے دوران مشتعل مظاہرین نے بس سٹیشنز کو 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ، مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ۔ ستائیس مارچ کو ممتاز قادری کے چہلم کے بعد مذہبی جماعت کے کارکنوں نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا ، اس دوران میٹرو بس سٹیشنز پر توڑ پھوڑ کے بعد جڑواں شہروں میں بس سروس معطل کر دی گئی تھی ۔ دھرنے کے اختتام پر چار روز بعد بس سروس بھی بحال کر دی گئی ہے ۔ میٹرو اتھارٹی حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے میٹرو بس سٹیشنز کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ۔ میٹرو بس سٹیشنز پر مرمت کا کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ سی ڈی اے نے ڈی چوک کو صاف کر دیا ہے ۔