خبرنامہ پاکستان

راولپنڈی میں پرویز مشرف کی جائیداد کا انکشاف

راولپنڈی میں

راولپنڈی میں پرویز مشرف کی جائیداد کا انکشاف

راولپنڈی:(ملت آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے والے ملزم سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی پراپرٹی، بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے مقدمے کی سماعت2مئی تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ روز ایف آئی اے کے انسپکٹر عظمت خان نے ملزم پرویز مشرف کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں اور بتایا کہ ملزم کی ڈیفنس میں بھی پراپرٹی کا انکشاف ہوا ہے، اس بارے میں تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں جس کیلیے وقت درکار ہے، ہمیں مہلت دی جائے۔

عدالت نے یہ استدعا منظورکرتے ہوئے2 مئی تک ملزم کی تمام منقولہ غیر منقولہ جائیداد،بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔