خبرنامہ پاکستان

راولپنڈی: نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر فنانس کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی: نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر فنانس کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی:(ملت آن لائن) نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی اور سابق ممبر فنانس سعید الرحمان کو گرفتار کرلیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی اور سابق ممبر فنانس سی ڈی اے سعید الرحمان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں افراد پر شکر پڑیاں کمپلیکس کی تعمیر کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ دونوں افراد کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔