خبرنامہ پاکستان

راہداری روٹ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا، احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری روٹ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا، اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب بنانا ہماری ذمہ داری ہے،تمام صوبے یکساں مواقع اٹھائیں گے۔وہ پیر کو یہاں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری روٹ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا، اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب بنانا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے معیشت کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے، اقتصادی راہداری سے تمام صوبے یکساں مواقع اٹھائیں گے، موجودہ حکومت نے چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو بھی فروغ دیا ۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ ہو گا۔(اح)