خبرنامہ پاکستان

’’’را‘ گلگت بلتستان میں سی پیک کو نقصان پہنچا سکتی ہے‘‘

’’’را‘ گلگت بلتستان

’’’را‘ گلگت بلتستان میں سی پیک کو نقصان پہنچا سکتی ہے‘‘

اسلام آباد:(ملت آن لائن) بی بی سی کا وزارت داخلہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ نے گلگت بلتستان میں پاک چین راہداری منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان حکومت کو صوبے میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ گلگت بلتستان میں پاک چین راہداری منصوبوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس کے لیے دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے منصوبہ بندی بھی کی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر صوبے میں جاری سی پیک سے منسلک تمام منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔