خبرنامہ پاکستان

رحیم یار خان: “را” سے تربیت یافتہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

رحیم یار خان … رحیم یار خان سے کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار کر لیا گیا ، “را” سے تربیت حاصل کی ، سرحد پار سے آنے والوں کا سہولت کار تھا ۔ حساس اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، رحیم یار خان کے چولستانی علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔ پکڑا جانے والا سرحد پار سے آنے والوں کو سہولت فراہم کرتا تھا ، ملزم نے “را” سے تربیت حاصل کی ۔ تاہم ابھی تک اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ، گرفتار ہونے والے “را” کے ایجنٹ کو حساس اداروں کے اہلکاروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے