خبرنامہ پاکستان

رواں سال عازمین کیلئے حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) ڈی جی حج ساجد یوسفانی نے کہا ہے رواں سال عازمین کیلئے حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا، مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائش سے حرم تک ہر وقت شٹل بس سروس میسر ہوگی،حجاج کو کلائی پر باندھنے کیلئے خصوصی بینڈ دیا جائے گا،جس میں تمام معلومات ہوں گی،حجاج کو حادثات سے بچاؤ سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔پیر کو سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی حج یوسفانی نے کہا کہ رواں سال عازمین کیلئے حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کیلئے بہترین اور قریب ترین رہائش حاصل کی گئیں،مدینہ منورہ میں حجاج کیلئے 500گز سے بھی کم فاصلے پر رہائش ہوگی۔انہوں نے ہا کہ مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائش سے حرم تک ہر وقت شٹل بس سروس میسر ہوگی،حجاج کو کلائی پر باندھنے کیلئے خصوصی بینڈ دیا جائے گا،جس میں تمام معلومات ہوں گی،حجاج کو حادثات سے بچاؤ سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔