خبرنامہ پاکستان

رواں سال میچ فیس کی وصولی میں سرفرازاحمد کا پہلا نمبر

رواں سال میچ فیس کی وصولی میں سرفرازاحمد کا پہلا نمبر
اسلام آباد:(ملت آن لائن) رواں سال میچ فیس کی وصولی میں سرفراز احمد کا پہلا نمبر رہا اور کپتان نے 2 کروڑ 95لاکھ روپے وصول کیے۔ رواں سال میچ فیس کی وصولی میں کپتان سرفراز احمد سرفہرست رہے، قائمہ کمیٹی کو پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق انھیں 2 کروڑ 95لاکھ 38ہزار روپے ادا کیے گئے جب کہ شعیب ملک 2 کروڑ 93لاکھ 73ہزار، اظہر علی 2 کروڑ 65لاکھ 29 ہزار، یونس خان 2 کروڑ 32لاکھ 95ہزار، یاسر شاہ 2 کروڑ 18لاکھ41ہزار، بابر اعظم 2 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار، محمد عامر 2 کروڑ 8لاکھ 25ہزار اور وہاب ریاض 2 کروڑ 4 لاکھ 32 ہزار روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح حسن علی ایک کروڑ 48 لاکھ 28ہزار، محمد حفیظ ایک کروڑ 42لاکھ 7 ہزار،اسد شفیق ایک کروڑ 32لاکھ 26 ہزار، مصباح الحق ایک کروڑ 30 لاکھ 47 ہزار، عماد وسیم ایک کروڑ 27 لاکھ 68 ہزار، محمد نواز ایک کروڑ ایک لاکھ 10 ہزار روپے کے حقدار بنے۔

قائمہ کمیٹی کو پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق انھیں 2 کروڑ 95لاکھ 38ہزار روپے ادا کیے گئے جب کہ شعیب ملک 2 کروڑ 93لاکھ 73ہزار، اظہر علی 2 کروڑ 65لاکھ 29 ہزار، یونس خان 2 کروڑ 32لاکھ 95ہزار، یاسر شاہ 2 کروڑ 18لاکھ41ہزار، بابر اعظم 2 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار، محمد عامر 2 کروڑ 8لاکھ 25ہزار اور وہاب ریاض 2 کروڑ 4 لاکھ 32 ہزار روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوئے۔