خبرنامہ پاکستان

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

رواں سال کا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

لاہور:(ملت آن لائن) آسٹریلیا، انٹارکٹیکا، کینیڈا، شمال مشرقی ایشیا، شمالی یورپ، گرین لینڈ اور روس کے شمالی علاقوں میں آج رواں برس کا پہلا سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 52 منٹ پر ہوگا جب کہ ممکنہ طور پر مکمل سورج گرہن رات ایک بج کر 55 منٹ پر ہوگا جو رات 3 بج کر 42 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ واضح رہے کے سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان اور بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ برطانوی ویب سائٹ ایکسپریس کے مطابق رواں برس 2018 میں ایک دفعہ بھی مکمل سورج گرہن نہیں ہوگا جب کہ 2 جولائی 2019 کو مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔
150 سال بعد سُپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ
خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے اور اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 150 سال بعد ’سپر بلیو بلڈ مون‘ یعنی سرخی مائل نارنجی چاند کا نظارہ کیا گیا تھا۔