خبرنامہ پاکستان

روحانی باپ کے بنائے قانون میں بیٹا پھنس گیا، خورشید شاہ

روحانی باپ کے بنائے قانون میں بیٹا پھنس گیا، خورشید شاہ

چنیوٹ(ملت آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ یہ تاریخ کا ستم ہے کہ روحانی باپ کے بنائے ہوئے قانون میں روحانی بیٹا پھنس گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چنیوٹ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف اب خود 62 اور63 میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آئین سے63،62کو نکالنے کی کوشش کی گئی تونواز شریف نےانکارکیاتھا،پیپلز پارٹی اقتدار کی پارٹی نہیں ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مائیک پھینک کر بھٹو نہیں بنا جا سکتا،بھٹو بننےکی لیے مرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم سے سوال کیا کہ نواز شریف بتاؤ تمہارے خلاف کیا سازش ہوئی؟اور یہ سازش کس نے کی؟

…………………………………………..
کوئٹہ: پشین سٹاپ کے قریب دھماکہ، 8 فوجی جوانوں سمیت 15 افراد شہید
کوئٹہ میں پھر فورسز دہشتگردوں کے نشانے پر، پشین سٹاپ کے قریب دھماکہ، آٹھ فوجی جوانوں سمیت پندرہ افراد شہید، 25 زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کے اولڈ پشین سٹاپ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں۔ ایمبولنسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ تاہم ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے ہوا یا اس خودکش تھا۔ تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب، قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، دہشتگردوں کی جانب سے معمول کی ڈیوٹی پر پشین سٹاپ پر موجود آرمی کے ٹرک سے آتش گیر مواد سے بھری گاڑی کو ٹکرا دیا گیا جس سے شدید آگ بھرک اٹھی اور اور کئی راہگیر بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے میڈیا کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عام ٹریفک کو بھی پشین سٹاپ پر جانے سے روک دیا ہے۔ یاد رہے کہ پشین سٹاپ سے مختلف علاقوں کیلئے بسیں روانہ ہوتی ہے اور یہ شہر کا انتہائی مصروف مقام ہے۔ اس کے اردگرد کا علاقہ نہایت گنجان آباد ہے اور بلوچستان ہائیکورٹ اور بلوچستان اسمبلی سمیت دیگر اہم عمارات بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ بڑی نوعیت کا ہے اور شہر کو تھریٹ پہلے سے موجود تھا، جس کے بعد شہر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ COAS condemns terrorist attack on Army truck in Quetta, an attempt to mar Indep Day festivity. Our resolve won t succumb to any challenge. — Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 12, 2017