خبرنامہ پاکستان

روس میں پھنسے48پاکستانی کراچی، 30اسلام آبادپہنچ گئے

کراچی: (اے پی پی)روس میں پھنسےپاکستانیوں کی بلآخرجان چھوٹ گئی، 48افرادکراچی جبکہ 30اسلام آبادپہنچ گئے۔ مزید36کچھ دیرمیں لاہورپہنچیں گے۔3افرادبیماری کےسبب سفرنہ کرسکے۔ ماسکومیں محصوررہنےوالے48پاکستانی پہلے دبئی پہنچےتھے جہاں سے انہیں پروازای کے604لے کرکراچی پہنچ گئی ہےجبکہ 30پاکستانی ترکش ایئرلائن کےذریعےاسلام آبادپہنچ گئےہیں۔ ماسکومیں عذاب جھیل کر دبئی کےراستے کراچی پہنچے 48افراد نے اب سکھ کاسانس لیاہے۔ مسافروں کے اہل خانہ نےدعویٰ کیاہےکہ انہیں حکومت کی طرف سے کسی قسم کی سپورٹ نہیں کی گئی،ہمارے پیارے وہاں پڑے رہے، ہو سکتا ہے کہ ائیر پورٹ حکام ان سے تفتیش کریں۔ وطن لوٹنےوالوں میں شامل عبدالباسط کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر حکام نے کاغذات دیکھے اور آنے والوں سے تفتیش کی اور مختلف سوالات پوچھے۔