خبرنامہ پاکستان

روشنیوں کےشہرکراچی کی تباہی متحدہ قائد نےکی: عمران

اسلام آباد: (اے پی پی) عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معافی تب مانگے جب ایک دفعہ ایسا بولا گیا ہو۔ متحدہ قائد کی پوری ایک تاریخ ہے۔ متحدہ قائد نے بھارت کی زمین پر پاکستان کیخلاف باتیں کیں۔ عمران خان نے مزید کہا بھارت میں متحدہ قائد کو دعوت نامہ ’’را‘‘ کے کہنے پر دیا گیا تھا۔ برطانوی حکومت نے یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن ایکشن نہیں لیا گیا۔ برطانوی شہری 20 سالوں سے ٹارگٹ کلنگ کروا رہا ہے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟۔ کراچی 80 کی دہائی میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ روشنیوں کے شہر کی تباہی متحدہ قائد نے کی۔ نصیر اللہ بابر کے آپریشن کے بعد پولیس والوں کو بھی چُن چُن کر مارا گیا۔ انہوں نے کہا کل میڈیا دفاتر پر حملہ کیا گیا کونسا ملک یہ برداشت کر سکتا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر کوئی ایسے واقعات کروائے۔ دہشت گردی تو پاکستان میں متحدہ قائد نے شروع کی۔ مہاجروں کے بچے ایسے نہیں پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی تباہی میں ایم کیو ایم قائد کا ہاتھ ہے ان کے خلاف حکومت کو سخت کاروائی کرنی چاہیئے ہے اور ایم کیو ایم کے مسلح ونگز کیخلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے۔ ایم کیو ایم میں ہر کوئی دہشت گرد نہیں صرف مسلح ونگز کیخلاف ایکشن چاہتے ہیں۔ میڈیا کو ڈرانے کے لیے کل دہشت پھیلائی گئی۔ کپتان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا گزشتہ روز متحدہ قائد نے جو زبان استعمال کی دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہو سکتا۔ نریندر مودی نے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کی تھی۔ عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا پاناما لیکس کیخلاف ایکشن نہ لینے پر خیبرپختونخوا میں قرارداد پاس کریں گے اس کے بعد سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا 3 ستمبر کو عوام کا سمندر لاہور آ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا میرے پاس کوئی عہدہ نہیں مجھے الیکشن کمیشن جانے سے کیوں روک رہی ہے۔ میرے جہلم جانے کیوجہ سے الیکشن کمیشن نے پابندی لگائی ۔