خبرنامہ پاکستان

روٹھے ہو تم، تم کو کیسے منائوں پیا

روٹھے ہو تم، تم کو کیسے منائوں پیا
لاہور: (ملت آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے ناراض لیگی رہنماؤں کو منانا شروع کر دیا اور اسی تناظر میں سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان کو راضی کر لیا گیا اور انہیں مشیر وزیراعلیٰ برائے پولیٹیکل افیئرز تعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں کور کمیٹی برائے پولیٹیکل افیئرمیں بھی اہم ذمہ داری سونپی جارہی ہے۔ چند روز قبل وزیراعلٰی شہبازشریف کی سابق ممبر پنجاب اسمبلی حافظ میاں نعمان سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے انکے تحفظات ختم کئے اور یہ بھی طے پایا کہ انہیں آئندہ انتخاب میں ٹکٹ دیا جائیگا۔ اس حوالے سے سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان نے روزنامہ دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ مشیر وزیراعلیٰ برائے پولیٹیکل افیئرز تعینات کرنے سے متعلق شہبازشریف نے کہا ہے اور جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔