خبرنامہ پاکستان

رپورٹ نہ دی گئی تو مسئلہ اورآگےچلےگا: عمران خان

رپورٹ نہ دی گئی تو مسئلہ اورآگےچلےگا: عمران خان
کراچی:(ملت آن لائن) عمران خان کا کہنا ہے آج تک کسی نے منی لانڈرنگ کی بات نہیں کی، کرپشن کے لیے مہنگے پاور پلانٹس لگائے گئے۔ انہوں نے کہا ظفر حجازی کو ملک کی نہیں کرپٹ مافیا کی خدمت کے لیے عہدہ دیا گیا، اگر ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ نہ دی گئی تو مسئلہ اور آگے چلے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملتان میٹرو کی خبر چائنہ سے آئی لیکن ایس ای سی پی نے دبا دی، کرپشن سے سارے اداروں کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک میں صرف شارٹ ٹرم پلاننگ کی گئی، کے پی کے اور گلگت بلتستان میں 30 ہزارمیگاواٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم اور وزرا کرپشن کریں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں، حکمران پیسے چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں، انہیں عوام کی تعلیم اور صحت کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی ایسا منشور لائے گی جس پر عمل کر کے دکھائیں گے، حکومت میں آنے کے بعد مفادات میں تصادم سے متعلق بل لائیں گے۔