خبرنامہ پاکستان

رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑ دی

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

عائشہ نے یہ اعلان اپنے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز احتجاج کرتے رہے لیکن کسی نے ان کی ایک نہیں سنی۔

عائشہ کے مطابق تحریک انصاف میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے اس لیے وہ اس جماعت کو چھوڑ رہی ہیں۔

عائشہ کے تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ان کا فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ان کا بھائی چلا رہا تھا اور اس سے کی جانے والی پوسٹ ڈیلیٹ کی جا چکی ہے۔

تاہم عائشہ گلالئی کے قریبی ذرائع نے ان کے پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کی ہے۔