خبرنامہ پاکستان

رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل کا ایمنسٹی اسکیم کے خلاف ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

رکن قومی اسمبلی

رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل کا ایمنسٹی اسکیم کے خلاف ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے خلاف سول اعزاز ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ شخص ہوں جسے وزیراعظم یا صدر نے ستارہ امتیاز کےلئے نامزد نہیں کیا بلکہ یہ اعزاز مجھے سب سے بڑا ٹیکس دھندہ ہونے کے اعتراف میں نوازا گیا تھا لیکن اب یہ اعزاز میں کل ایوان میں سب کے سامنے واپس کردوں گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سہیل منصور اپنا ستارہ امتیاز واپس نہ کریں، یہ ہمارے اور کاروباری شخصیات کے لیے اچھا نہیں، سہیل منصور کی صدارت میں ایک کمیٹی بنا دی جائے، کمیٹی فیصلہ کرے کہ پیسہ کیسے واپس اور سفید ہو گا، پرویز مشرف نے بھی اسکیم متعارف کرائی تھی، انہیں پارلیمنٹ میں لا کر سزا دینی چاہیے واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو ٹیکس کی شرح کم کرنے اور بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔