خبرنامہ پاکستان

رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجزکےفلیٹ میں چوری

اسلام آباد: (اے پی پی) حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجز کے فلیٹ سے چور لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے فلیٹ سے چور 3 ہزار ڈالر اور جیولری چوری کر کے فرار ہوگئے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینا شروع کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کی جانب سے چوری کی کوئی درخواست تھانے میں دائر نہیں کی گئی تاہم چور دروازہ اور کھڑکیاں توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے اور 3 ہزار ڈالر اور جیولری لے کر فرار ہوگئے۔