خبرنامہ پاکستان

ریاستی تحویل میں آفتاب احمد پر تشدد ناقابل قبول ہے: بلاول

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی تحویل میں آفتاب احمد پر تشدد اور اس کی ہلاکت ناقابل قبول ہے، معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ جمعرات کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر آفتاب احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی تحویل میں آفتاب احمد پر تشدد اور اس کی ہلاکت ناقابل قبول ہے، معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔(اح)