خبرنامہ پاکستان

ریاض :جنرل (ر) راحیل شریف نے عمرہ ادا کیا

ریاض: (ملت+اے پی پی) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے عمرہ ادا کیا ۔ سابق آرمی چیف ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ، اس دوران انہیں سعودی حکومت کی جانب سے مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ سابق آرمی چیف سعودی عرب پہنچنے پرمسجد نبوی گئےجہاں انہوں نے نوافل اداکیےاور روضہ رسول( صلی اللہ علیہ وسلم )پرحاضری دی۔ سعودی عرب دورے کے دوران راحیل شریف کا سعودی شاہ سلمان اور وزیر دفاع سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔