خبرنامہ پاکستان

ریاض سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 250مسافروں کا آب زم زم سعودی عرب میں ہی بھول گئی

لاہور (ملت + آئی این پی) سعودی عرب ریاض سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز 250مسافروں کو آب زم زم سعودی عرب میں ہی بھول گئی ’مسافروں کا پی آئی اے کے خلاف لاہور اےئر پورٹ پر شدید احتجا ج اور نعرے بازی بھی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے726جمعہ کے روز لاہور پہنچی تو تمام مسافروں کو بتایا کہ آپ کا آب زم زم کا پانی سعودی عرب بھول آئے ہیں جس پر مسافروں نے شدیداحتجاج شروع کر دیا تو پی آئی اے آب زم زم لانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے ۔