خبرنامہ پاکستان

ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کے تحت 3 ارب 95 کروڑ سیلز ٹیکس وصول

بصد احترام

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ

لاہور، 17 ستمبر 2019

ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کے تحت 3 ارب 95 کروڑ سیلز ٹیکس وصول

ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے لاہور‘فیصل آباد اور راولپنڈی کے ریستورانوں سے 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی کی جا چکی ہے۔سیلز ٹیکس کی وصولی پنجاب کے جدید ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ممکن ہوئی جسے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے پنجاب ریونیو اتھارٹی کیلئے ستمبر 2015 میں وضع کیاتھا۔یہ جدید نظام کھانے کے کاروبار کو ٹیکس اتھارٹیوں کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔اس نظام کے تحت 600 سے زائد ریسٹورنٹس سے 2کروڑ 40لاکھ ٹیکس رسیدیں وصول کی جا چکی ہیں۔آر آئی ایم ایس کی ٹیمیں متعلقہ ریستورانوں میں جا کر وصول شدہ ٹیکس کی رقم اور ان کی نگرانی کو یقینی بناتی ہیں۔آر آئی ایم ایس میں ای میل نوٹیفکیشن سسٹم بھی ہے جو ریستوران سے موصول نہ ہونے والے ٹیکس کی نشاندہی کرتا ہے۔ ٹیکس وصولی کے اس آسان اور جدید نظام کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جا رہی ہے۔
.