راولپنڈی:(ملت آن لائن) وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ راولپنڈی نے نامور لیڈر پیدا کیے، سو دن میں دس ٹرینیں چلائیں، جو بیس کے برابر ہیں، ریلوے ترقی نہیں کرے گی تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، سکھوں کے لئے ننکانہ صاحب اور کرتاپور تک ٹرینیں چلائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے گورنمنٹ گرلزکالج گوالمنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کا سب سے پہلا مدرسہ ساہیوال میں بنا، دنیا کی پہلی یونیورسٹی ٹیکسلا میں بنی، بچوں کی تعلیم میں راولپنڈی نمبر ون ہے۔0
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، دنیا میں علم صرف کتابوں میں نہیں ہوتا، راولپنڈی نے نامور لیڈر پیدا کیے۔
سکھوں کے لئے ننکانہ صاحب اور کرتاپور تک ٹرینیں چلائیں گے
وزیرریلوے نے کہا کراچی سے راولپنڈی و پشاورتک نیاڈبل ٹریک لگانے جا رہے ہیں، ریلوے ترقی نہیں کرے گی تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، سو دن میں دس ٹرینیں چلائیں جو بیس کے برابر ہیں ، 25دسمبرکومزید2ٹرینیں چلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب کی ٹرین رحمان بابا ٹرین کاخود افتتاح کروں گا، کراچی میں ریل ٹریک پر جولوگ آباد ہیں، انہیں معاوضہ دیں گے،70 سال کا ذمہ دار میں نہیں،ان لوگوں کے لیے گھر بنائے جائیں گے، ریلوے کی 66 ہزار ایکٹر زمین پر 10 ہزار گھر ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کشمیرمیں بہت ظلم ہورہاہے،بھارت وہاں قبرستان آباد کر رہا ہے۔
وزیرریلوے نے کرتارپوربارڈر کے افتتاح سے متعلق کہنا تھا کہ سکھوں کی زیادہ ترعبادت گاہیں پاکستان میں ہیں، ننکانہ صاحب اور کرتاپور تک ٹرینیں چلائیں گے، سکھوں کی تمام عبادت گاہوں کےقریب فائیواسٹارہوٹل بنائیں گے۔
یاد رہے دو روز قبل وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے سودن میں دس ٹرینوں کا منصوبہ پورا کیا،نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کوبری طرح نوچاہے، قوم چوراورچوکیدارمیں بےایمان اورایماندارمیں فرق کرے۔
وزیرریلوے نے قوم سے درخواست کی کہ مجھے ایک مہینہ زیادہ دے دیں، 30 دسمبر تک ریلوے میں بڑے اقدامات کیے ہیں، سفاری ٹرین پر بھی کام ہو رہا ہے، جلد خوشخبری دی جائے گی۔