خبرنامہ پاکستان

ریلوے میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

ریلوے میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

لاہور: (ملت آن لائن) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریلوے میں مبینہ 60 ارب روپے کی کرپشن پر ازخود نوٹس لے لیا۔ عدالت نے سیکرٹری ریلوے، ارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کیوں نہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کیا جائے، افسران آئندہ سماعت پر پیش ہو کر 60 ارب روپے کے نقصان کی وجوہات بتائیں، بھارت کا وزیر ریلوے لالو پرشاد ان پڑھ آدمی تھا، لیکن ادارے کو منافع بخش بنایا، آج لالو پرشاد کی تھیوری کو ہاورڈ یونیورسٹی میں پڑھایا جا رہا ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہمارے ہاں صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں، ریلوے کی اصل صورتحال مختلف ہے، یہ بادشاہت تھوڑی ہے کہ جس کا جو جی چاہے کرتا پھرے۔